امریکا کی یوکرین کو 179 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا نے یوکرین کو روسی حملوں سے بچانے کے لیے 179 ملین ڈالر مالیت کے جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق، یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جو روس کے میزائل اور فضائی حملوں کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ سودا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین میں جنگی حالات بدستور جاری ہیں اور روس کی جانب سے فوجی دباؤ میں کمی نہیں آئی۔

latest urdu news

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین کو پیٹریاٹ سسٹمز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنی فضائی حدود کا بہتر دفاع کر سکے۔ اس منصوبے کے تحت نیٹو اتحادی ممالک بھی اس دفاعی پیکیج میں مالی تعاون فراہم کریں گے۔

ناروے کا یوکرین کیلئے 7 ارب کراؤن مالیت کا فضائی دفاعی پیکج

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم یوکرین کی فضائی صلاحیت میں نمایاں بہتری لا سکتا ہے، تاہم اس کی مؤثر تنصیب اور تربیت کے لیے وقت درکار ہوگا۔ دوسری جانب روس نے ابھی تک اس سودے پر کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا، تاہم ممکنہ ردعمل میں تناؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter