7
امریکا کی ریاست آئیڈاہو میں منعقدہ ایک ایئر شو کے دوران دو فوجی طیارے فضا میں آپس میں ٹکرا گئے، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد دونوں طیاروں میں سوار چاروں پائلٹس نے بروقت ایمرجنسی ایجیکشن کر کے اپنی جان بچالی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ماؤنٹین ہوم ایئر فورس بیس کو عارضی طور پر لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا۔
