قطر پر حملے کا فیصلہ میرا نہیں، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا تھا: صدر ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر ٹرمپ نے کہا کہ "قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل اور نہ ہی امریکا کے مفاد میں ہے۔ قطر ایک خودمختار ریاست اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے، جو ہمارے ساتھ مل کر خطے میں امن کے قیام کی کوشش کر رہا ہے۔”

latest urdu news

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ہدایت دی ہے کہ قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔

امریکا کا پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ، قطر کی دوٹوک تردید

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ قطر کو اسرائیلی حملے سے پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم قطری حکومت نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس کا سینیئر رہنما شہید

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ "ہمیں حملے سے قبل کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ امریکی حکام کی کال اسرائیلی بمباری کے دوران کی گئی تھی، جو حملے کے بعد کی صورتحال سے متعلق تھی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ قطر اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سفارتی اقدام اٹھائے گا اور علاقائی امن کی کوششوں میں سنجیدگی سے شامل رہے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter