ایران کی قیادت پر ابہام، جنگ کے جلد خاتمے کا عندیہ: ٹرمپ کا بیان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی موجودہ قیادت کے بارے میں صورتحال غیر واضح ہے، حتیٰ کہ انہیں یہ بھی یقین نہیں کہ نیا سپریم لیڈر زندہ ہے یا نہیں۔

latest urdu news

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں—کچھ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر انتقال کر چکے ہیں جبکہ دیگر کے مطابق وہ زندہ اور صحت مند ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت یہ واضح نہیں کہ حقیقت میں Iran کی قیادت کون کر رہا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران میں کچھ عناصر ایسے موجود ہیں جو مذاکرات کے خواہاں ہیں۔

امریکی صدر نے جنگ کے حوالے سے کہا کہ وہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے، لیکن امید ہے کہ یہ تنازع جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔

دوسری جانب European Union نے خلیج فارس میں جہاز نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران جنگ سے متعلق حکمت عملی پر وضاحت طلب کی ہے۔

نیٹو پر تنقید اور آبنائے ہرمز پر مدد کی اپیل: ٹرمپ کے سخت بیانات

ادھر Israel اور ایران کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں Tehran پر شدید بمباری کی اطلاعات ہیں جبکہ ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ خطے میں امریکی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، اور United Arab Emirates، Saudi Arabia اور Kuwait میں ڈرون حملوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

مزید برآں Baghdad میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جہاں بارودی ڈرونز کے ذریعے امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter