راہول گاندھی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید، "نریندر سرینڈر” کا طعنہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

latest urdu news

راہول گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے حالیہ خطاب میں انہوں نے "آپریشن سندور” کی ناکامی کو لے کر حکومت پر براہ راست حملہ کیا۔
بھارت کی خارجہ پالیسی میں ناکامیوں پر راہول گاندھی کی مکمل تنقید یہاں تفصیل سے پڑھیں۔

راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی سرکار معمولی بین الاقوامی دباؤ میں بھی پسپائی اختیار کر لیتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "بی جے پی اور آر ایس ایس پر تھوڑا سا دباؤ ڈال دو، تو یہ فوراً سرنڈر کر جاتے ہیں۔” مزید کہا کہ "ٹرمپ کے ایک فون کال پر نریندر مودی نے سرنڈر کرتے ہوئے اُن کی ہدایات کو من و عن تسلیم کیا۔”

کانگریس رہنما نے الزام عائد کیا کہ حکومت سپر پاورز کے اشاروں پر چلنے کی عادی ہو چکی ہے اور ملک کی خودداری کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔ راہول گاندھی کے مطابق، مودی سرکار اب صرف ’’سرینڈر پالیسی‘‘ پر عمل پیرا ہے، جو نہ صرف بھارت کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ قومی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن چکی ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter