پولینڈ کا پیٹریاٹ دفاعی نظام مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے صاف انکار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولینڈ نے اپنے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو مشرقِ وسطیٰ منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولش حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی وسائل کسی اور خطے میں بھیجنے کے حق میں نہیں۔

latest urdu news

پولینڈ کے وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم اور اس سے وابستہ ہتھیار اس وقت ملک کی فضائی حدود کے تحفظ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے اسے کہیں اور منتقل کرنا ممکن نہیں۔

سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری

یہ فیصلہ ان خبروں کے بعد سامنے آیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ممکنہ طور پر ایران کے خلاف کسی تنازع میں ان دفاعی نظاموں کو استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پولینڈ نے اپنے قومی اور علاقائی دفاع کو ترجیح دیتے ہوئے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter