3
تہران،ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، جہاں وہ پاکستانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے اور موجودہ صورتحال پر پاکستان کا مؤقف اور تجاویز سنیں گے، جس کے بعد ان کے بھارت جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی کی پیشکش کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا تھا کہ ایران خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔