جے شنکر نے پاک-بھارت تعلقات میں ثالثی مسترد کرنے کا دوبارہ اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی ثالثی کو مسترد کرتے ہوئے امریکی فون کالز کی بھی تصدیق کی۔

نئی دہلی: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اکنامک ٹائمز ورلڈ لیڈرز فورم کے دوران ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کسی ثالثی کو قبول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی امریکی صدر عوامی انداز میں خارجہ پالیسی نہیں چلا رہا۔

latest urdu news

جے شنکر نے آپریشن سندور کے موقع پر امریکی فون کالز کے ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے فون کالز کی گئی تھیں اور یہ کوئی راز نہیں ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے کی گئی ہر فون کال ان کے ایکس اکاؤنٹ پر ریکارڈ ہے۔

خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان پر میزائل حملے کیے تھے، جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی 6 جنگی طیارے مار گرائے اور ان کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 اور متعدد ائیر بیسز کو بھی تباہ کیا۔

پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں امریکا نے کردار ادا کیا، جے شنکر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 27 سے زائد مرتبہ پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں، تاہم بھارتی حکومت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جس پر بھارتی اپوزیشن نے بی جے پی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter