اسرائیل کا خان یونس پر وسیع حملے کا منصوبہ، فلسطینیوں کو انخلا کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی افواج نے خان یونس پر بڑے حملے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور شہریوں کو علاقہ فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، گزشتہ شب سے جاری بمباری اور فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک 150 سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

ادھر بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف ردعمل میں شدت آتی جا رہی ہے، برطانیہ، کینیڈا اور فرانس نے اسرائیلی مظالم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر حملے فوری نہ رکے تو اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات اور پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔

latest urdu news

اسی دوران اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تین ماہ سے جاری مکمل ناکہ بندی کے بعد صرف 5 امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی، جسے عالمی ادارے نے “سمندر میں قطرہ” قرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے عالمی مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج "مکمل فتح” حاصل کیے بغیر جنگ بند نہیں کرے گی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کے حامی ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 80 دنوں کی قحط جیسی صورت حال کے بعد محض چند امدادی ٹرک بھیجنا انسانیت سوز سلوک اور ممکنہ نسل کشی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔

ادھر 22 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں فوری ختم کرے اور غزہ پر فوجی کارروائی روک دے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter