تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، ایران یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری رکھے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ واقعی یہ چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے، تو ایک معاہدہ ممکن ہے، اور ایران اس مقصد کے لیے سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں سے باز رہے، اور اس یقین دہانی کے لیے معاہدہ قریب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایسے کسی بھی معقول حل پر بات چیت کے لیے تیار ہے جو اس بات کی مستقل ضمانت دے، تاہم چاہے معاہدہ طے پائے یا نہ پائے، ایران یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری رکھے گا۔
دوسری جانب پاکستان کے خلاف ایک اور چال کے تحت بھارت نے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں برس ہونے والے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینز ایشیا کپ ستمبر میں منعقد ہونا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔