بھارت کا ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، پاکستان کے خلاف ایک اور چال کے تحت بھارت نے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے رواں برس ہونے والے مینز ایشیا کپ اور ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینز ایشیا کپ ستمبر میں منعقد ہونا ہے جبکہ ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں کھیلا جانا ہے۔

اس سلسلے میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ چونکہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کے پاس ہے، اس لیے بھارت ایسی کسی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گا جس کی قیادت پاکستانی وزیر کر رہے ہوں۔

عہدیدار کے مطابق ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ سے علیحدگی کا غیر رسمی اطلاع اے سی سی کو دے دی گئی ہے جبکہ دیگر شیڈول ایونٹس کو بھی روک دیا گیا ہے، انہوں نےکہا کہ اس معاملے میں بھارتی حکومت سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ بی سی سی آئی نے ابھی تک اے سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا، تاہم ایشیا کپ سے باضابطہ علیحدگی کی تیاریوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ رواں برس ایشیا کپ بھارت میں شیڈول ہے اور بھارت ہی اس وقت دفاعی چیمپئن بھی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter