سعودی عرب کی سرکاری تیل کی کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین الناصر نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور تیل کی رسد میں رکاوٹ کا سلسلہ جاری رہا تو تیل کی عالمی منڈیوں پر تباہ کن اثرات پڑ سکتے ہیں۔
الناصر نے منگل کے روز کمپنی کے مالی سال 2025 کے نتائج کے اعلان کے بعد کہا کہ موجودہ بحران اب تک خطے میں تیل اور گیس کی صنعت کے لیے سب سے بڑا اور سنگین بحران ہے، حالانکہ اس شعبے کو ماضی میں بھی مختلف رکاوٹوں کا سامنا رہا ہے۔
دوسری جانب، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو وہ مشرقِ وسطیٰ سے ایک لیٹر تیل بھی گزرنے نہیں دیں گے۔
آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ، ایرانی فوج کا امریکی صدر کو چیلنج
اس پر ردِعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے اہم اس خطے سے تیل کی برآمدات میں رکاوٹ ڈالی تو امریکہ ایران پر اس سے کہیں زیادہ سخت حملے کرے گا۔
