غزہ پر اسرائیلی حملے تیزکرنے کی منصوبہ بندی تیار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

غزہ، اسرائیل نے ایک بار پھر محصور غزہ پر حملے تیز کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ پر مزید شدت کے ساتھ حملے کے لیے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی توثیق آج کابینہ کرے گی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 3 بچوں سمیت 40 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جب کہ غذائی قلت کے باعث ایک اور کمسن بچی زندگی کی بازی ہار گئی، اس طرح بھوک سے مرنے والوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔ مزید 9 ہزار سے زائد بچے بھی شدید غذائی قلت میں مبتلا ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل ایسی امدادی حکمت عملی پر بات چیت کر رہے ہیں جس میں حماس کو امداد سے محروم رکھا جا سکے۔

ادھر امریکا اور برطانیہ نے یمن میں بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی انسانی امداد پر پابندی عائد کر رکھی ہے، جب کہ دو روز قبل ایک بحری جہاز جو امداد اور امدادی کارکن لے جا رہا تھا، سمندر میں نشانہ بنایا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter