ماسکو پر ڈرونز کی یلغار: روس نے یوکرین پر حملے کا الزام لگا دیا، فضائی آپریشن معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس نے ایک مرتبہ پھر یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے ماسکو پر ڈرون حملے کیے۔ روسی حکام کے مطابق، رات کے وقت کم از کم 19 ڈرونز ماسکو کی جانب فائر کیے گئے، جنہیں شہر کی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔

ماسکو کے میئر، سرگئی سوبیانین نے بتایا کہ ڈرونز مختلف سمتوں سے آئے اور کچھ کے ملبے سڑکوں پر گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

latest urdu news

روسی ہوابازی کے محکمے ‘روساویاٹسا’ نے بتایا ہے کہ ان حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ماسکو کے تمام بڑے ہوائی اڈے – شیرمیٹیوو، دومودیدووو، ونوکووو اور ژوکوفسکی – کچھ گھنٹوں کے لیے بند کر دیے گئے تھے۔ حالات معمول پر آنے کے بعد ان ہوائی اڈوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب روس نے یوکرین پر رات کے وقت ڈرون حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ روسی وزارتِ دفاع نے گزشتہ روز بھی یہ کہا تھا کہ اس نے یوکرین کے 26 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

دوسری جانب یوکرین کی جانب سے ان حملوں کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، لیکن خارکیف اور کیئو کے بعض علاقوں میں روسی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خارکیف کے میئر کے مطابق روس نے شہر کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جبکہ اوڈیسا کے گورنر، اولیح کیپر، نے بتایا کہ ان حملوں میں ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter