ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہِ رمضان المبارک کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان روحانی تجدید، صبر اور ہمدردی کا مہینہ ہے جو لاکھوں امریکی مسلمانوں سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔
اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ رمضان ایک پُروقار اور بابرکت موقع ہے جو ایمان کی تازگی اور خود احتسابی کا احساس دلاتا ہے۔ ان کے مطابق یہ مقدس مہینہ نہ صرف عبادات اور روزے کے ذریعے روحانی بالیدگی فراہم کرتا ہے بلکہ خاندانی اور معاشرتی رشتوں کو بھی مضبوط بناتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ہمیں خیرات، رحم دلی، انکساری اور باہمی احترام جیسی مشترکہ اقدار کی یاد دہانی کراتا ہے، جو مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مہینہ انسانیت کے لیے اتحاد اور امن کا پیغام لے کر آتا ہے۔
وینزویلا کی اپوزیشن رہنما نے نوبیل امن انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا
بیان میں امریکی صدر نے دعا کی کہ یہ مقدس مہینہ سب کے گھروں میں خوشیاں، برکت اور سکون لے کر آئے۔ انہوں نے عالمی سطح پر امن، استحکام اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
