377
سی سی ڈی گجرات پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں بین الاضلاعی ڈاکو گینگ کا اہم رکن شاہد عمران عرف مانی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ہلاک ہونے والے ملزم کا تعلق تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین سے تھا۔ ملزم کے خلاف ڈکیتی، راہزنی، پولیس مقابلہ اور دیگر سنگین نوعیت کے 50 سے زائد مقدمات درج تھے۔ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ڈی ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان کو گھیرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں شاہد عرف مانی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ کا نشانہ بن کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہو گئے۔