امریکی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف، کینیڈا نے تجارتی مذاکرات معطل کردیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد کینیڈا کا بھی اسی شرح سے جوابی ٹیرف لگانے کا اعلان

latest urdu news

اوٹاوا: کینیڈا نے امریکا کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں کینیڈا کے مفادات کے حوالے سے کوئی قابل ذکر پیشرفت نہیں ہوسکی۔

رائٹرز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ امریکا نے کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے، جس کے جواب میں کینیڈا بھی امریکی درآمدات پر اسی شرح سے جوابی ٹیرف نافذ کرے گا۔

دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کینیڈا سے آنے والی بعض درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف رات سے نافذ العمل ہوگا۔ امریکی حکومت کے مطابق کینیڈا کو ٹیرف میں نمایاں کمی کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم کینیڈا نے مزید رعایتوں کا مطالبہ کرتے ہوئے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کردیا۔

امریکا نے یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ کینیڈا امریکی مصنوعات کے خلاف جوابی تجارتی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کے لیے تاحال کوئی نئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

گرین لینڈ معاملے پر کینیڈا نے امریکا کے ممکنہ ٹیرف کو ناقابل قبول قرار دے دیا

تجارتی مذاکرات کی معطلی کے بعد امریکا اور کینیڈا کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے کاروباری حلقے ممکنہ ٹیرف جنگ کے معاشی اثرات پر بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی شمالی امریکا کے تجارتی نظام اور امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے درمیان موجود تجارتی معاہدے کے مستقبل پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter