بحرین میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق رکھنے والے 41 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Bahrain کی وزارتِ داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق رکھنے والے 41 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحرینی حکام نے یہ کارروائی جاسوسی اور غیر ملکی مداخلت سے متعلق موصول ہونے والی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔

بحرینی حکام کے مطابق تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے جبکہ ایسے دیگر مشتبہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے جن کے ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے روابط ہونے کا شبہ ہے۔

وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ 28 فروری کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال، خصوصاً امریکا اور اسرائیل سے منسلک حملوں کے تناظر میں سکیورٹی نگرانی مزید سخت کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں یہ گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

اسرائیلی فوج کا پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اہم عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین کے مطابق خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سکیورٹی خدشات میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter