امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا کہ ایران کو کیسے جواب دیا جائے۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کے بجائے کسی متبادل پر غور کرتے۔ اسکے علاوہ امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو حملے کی اجازت نہیں دیتے بلکہ مشورہ دیتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اسرائیل کے ایرانی تنصیبات پر حملوں کے بیان پر صدر کا کہنا تھا کہ ہم اس بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، میرا خیال ہے کہ حملہ چھوٹا ہوگا۔
دوسری جانب میاں منشا اور ناز سہگل کی دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ سے پہلے سینٹ جیمز پیلس میں منعقد استقبالیہ میں بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی تھی۔
اس کے بعد ممتاز صنعت کار میاں محمد منشا نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی انٹرویو میں یہ کہا گیا کہ شاہی خاندان کے افراد ان مسائل سے بھی آگاہ ہیں جن کا پاکستان کو سامنا ہے اور برطانوی بادشاہ شہزادہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔