بھیڑیے کا خوف، کتے کو بھیڑیا سمجھ کر مار ڈالا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھیڑیے کے خوف سے عوام نے کتے کو بھیڑیا سمجھ کر مار ڈالا۔

بھارت  میں بھیڑیوں کے ڈر سے عوام نے حملہ کرنے والے کتے کو بھیڑیا سمجھ کر جان سے مار دیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں بھیڑیوں نے اپنے حملوں سے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ یادو پور گاؤں کے مقامی لوگوں نے جانور کے حملے کی اطلاع دی اور کہا کہ جانور نے 65 سالہ شخص اور اس کے 4 سالہ پوتے پر حملہ کیا ہے جس پراس جانور کو بھیڑیا سمجھ کر مار دیا گیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے مطابق محکمہ جنگلات کے افسران فوری موقع پر پہنچ گئے تاہم تحقیقات کے دوران یہ معلوم ہوا کہ یہ بھیڑیا نہیں بلکہ ایک کتا ہے جب کہ گاؤں میں بھیڑیے کے پنجوں کے نشان بھی نہیں ملے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولائی سے اب تک بھیڑیوں کے حملوں میں 7 بچوں سمیت 8 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں جب کہ خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 3 درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter