نئے امریکی صدر کے آنے سے قبل سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا، امریکہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا۔

latest urdu news

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے متعلق تفصیل نہیں بتا سکتا، ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہو گا لیکن ایسا ہو گا۔

انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ میں اب بھی پر امید ہوں کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان معاملات جنوری سے پہلے حل ہوجائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کی حکومت میں ہی ایسا ہونے جا رہا ہے، غزہ میں جنگ بندی کرالی تو سعودیہ اور اسرائیلی تعلقات کی بحالی بھی ہوجائے گی۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 250 ملین ڈالرکی نئی فوجی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے یوکرین کے لئے نئی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یہ امداد ایسے وقت میں آئی ہے جب یوکرین ملک کے مشرق میں روسی افواج کی پیش قدمی کا مقابلہ کرنے اور ماسکو کی جانب سے کی جانے والی تباہ کن بمباری کی کارروائیوں کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter