میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے دور کی خارجہ پالیسی نے تنازعات پھیلنے سے روکے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب کے دوران یہ کہا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی، سب واقف ہیں، میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا۔

latest urdu news

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کے باعث سخت بارڈر پالیسی تھی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے مصر اور غزہ کے درمیان سرحدی علاقے سے اپنی فوج نہ ہٹانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے یہ کہا کہ حماس کی طرف سے متعلقہ سرحد استعمال نہ کرنے کی ضمانت تک فوج رہے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی بربادی سے متعلق دعویٰ بھی سامنے آچکا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ممکنہ معاہدہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی وجہ سے برباد ہوگیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter