ہفتہ, 15 مارچ , 2025

پاکستان مختلف مذاہب کا دلکش امتزاج، سب کو مساوی حقوق حاصل ہیں، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے اسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوشنما تہوار محبت، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی علامت ہے، پاکستان مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے، جہاں ہر فرد کو برابر کے حقوق اور مواقع حاصل ہیں، دعا ہے کہ یہ دن سب کے لیے مسرت، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی نوید لے کر آئے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پنجاب صوفیاء کی دھرتی ہے، جہاں رواداری، اخوت اور بھائی چارے کی اقدار رچی بسی ہیں، یہاں ہر مذہب اور ہر برادری کو مکمل عزت و احترام دیا جاتا ہے، ہم ایک ایسا پنجاب تشکیل دے رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور مساوی حقوق کا حامل محسوس کرے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور انہیں تعلیم، صحت، روزگار سمیت تمام بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مینارٹی کارڈ کے ذریعے مستحق اقلیتی افراد کی مدد کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے مذہبی تہواروں کے لیے مالی معاونت میں اضافہ کیا گیا ہے، اداروں کے بجٹ میں بھی وسعت دی گئی ہے، اور پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے مذہبی و ثقافتی تقریبات کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت اور افغانستان کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا ارادہ کر لیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter