5 گیندوں پر 5 وکٹیں، کرٹس کیمفر نے تاریخ رقم کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی میں ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے پروفیشنل کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

latest urdu news

انہوں نے منسٹر ریڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نارتھ ویسٹ واریئرز کے خلاف ایک ہی اوور میں لگاتار پانچ گیندوں پر پانچ وکٹیں حاصل کیں، اور یوں وہ پروفیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

نارتھ ویسٹ واریئرز کی ٹیم 189 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی اور اس نے ایک موقع پر 87 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن کیمفر کی تباہ کن بولنگ کے باعث پوری ٹیم صرف 88 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ کرٹس کیمفر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیمفر نے بتایا کہ اوور کی تبدیلی کے باعث وہ تھوڑے سے الجھن کا شکار تھے، لیکن انہوں نے اپنی توجہ مکمل طور پر بولنگ پر مرکوز رکھی اور خوش قسمتی سے یہ تاریخی لمحات ان کے نام ہو گئے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کیمفر نے مختصر وقت میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی ہو — وہ 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ان کی حالیہ کارکردگی کو عالمی کرکٹ حلقوں میں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter