بدھ, 23 اپریل , 2025

اسرائیل میں دوبارہ جنگ کے آغاز اور سکیورٹی چیف کی برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

تل ابیب،غزہ جنگ کے دوبارہ آغاز اور سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کی شب ہزاروں افراد نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارتِ دفاع کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی "شِن بیت” کے سربراہ کی برطرفی اور مغویوں کی بازیابی کے بجائے غزہ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے نیتن یاہو حکومت کے فیصلوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

یادرہے کہ چند روزپہلے نیتن یاہو نے شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، تاہم بعد ازاں اسرائیلی سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کے عمل کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی۔

نیوز کانفرنس کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کے حوالے سے آج کوئی آخری تاریخ نہیں، بلکہ اس معاملے پر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تفصیلات جاری کی جائیں گی، اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ امریکہ میں داخل ہونے والے غیر ملکی افراد ملک کی قومی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter