پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود نہیں، خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیردفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا ایک پارٹی تک محدود ہونے کا تاثر مسترد کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحے کی وجہ سے پاکستان میں حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہو رہاہے۔

latest urdu news

خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں کے بارے میں ثبوت انہوں نے خود افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت صرف پاکستان نہیں، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشتگردی ایکسپورٹ کررہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرمپ حکومت سے پاکستانی حکومت کے رابطے ٹھیک ہیں، پاک امریکا تعلقات ایک شخص یا پارٹی تک محدود نہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتیوں کو ملک بدر کرنے کا آغاز کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ابتدا میں 205 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو ملک بدر کیا جنہیں امریکی فوجی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچایا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کا سی 17 ائیرکرافٹ 205 بھارتیوں کو لے کر روانہ ہوگیا ہے جب کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام بھارتی شہریوں کی مکمل تصدیق کی گئی ہے۔

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter