بدھ, 23 اپریل , 2025

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 59 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

جنوب مشرقی یورپ کے ملک شمالی مقدونیہ میں ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے نتیجے میں 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ دارالحکومت اسکوپیے سے 100 کلومیٹر دور کوچانی شہر کے ایک نائٹ کلب میں کانسرٹ کے دوران پیش آیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جھلس کر جاں بحق ہونے والے 35 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، جبکہ زیادہ تر ہلاکتیں مقامی افراد کی ہوئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق، کچھ نوجوانوں نے آتشبازی کی جس کے باعث چھت میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور 4 افراد کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجن میکوسکی نے اس سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter