صنعا، امریکی فوج کے یمنی دارالحکومت صنعا پر کیے گئے فضائی حملے میں 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے صنعا میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے امریکی فوج کو حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن اور طاقتور فوجی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ حوثیو! تمہارا وقت ختم ہو چکا، آج کے بعد حملے بند ہونے چاہئیں ورنہ نتائج سنگین ہوں گے۔
واضح رہے کہ حوثی جنگجو فلسطین کی حمایت میں یمن کے ساحلی راستے سے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں، جبکہ غزہ جنگ کے دوران انہوں نے اسرائیل پر براہ راست میزائل حملے بھی کیے تھے۔
دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کی کوئی ضمانت حاصل نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیے جانے کا امکان ہے۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ رکھنے والے افراد امریکی شہریوں جیسے مکمل حقوق کے حامل نہیں ہیں اور اگر حکومت کسی کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرے تو انہیں رکنے کا قانونی اختیار حاصل نہیں ہوگا۔