ہفتہ, 15 مارچ , 2025

لاپتا افراد کے مقدمات کی سماعت کرنے والا خصوصی بینچ تحلیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کے مقدمات کی سماعت کے لیے قائم خصوصی بینچ تحلیل ہو گیا۔

یہ بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں کام کر رہا تھا، جس میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے۔

latest urdu news

تاہم، اب جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے، جس کے باعث خصوصی بینچ تحلیل ہوگیا ہے۔

بینچ کے سربراہ جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق، جسٹس ارباب محمد طاہر کی علیحدگی کے بعد بینچ کی ازسرِنو تشکیل کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس چوہدری عبدالعزیز 2016 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر تعینات ہوئے تھے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter