جمعہ, 25 اپریل , 2025

یہودیوں پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں پاکستانی نوجوان زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن، پاکستانی نوجوان کو امریکا میں یہودیوں پر مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 20 سالہ پاکستانی نوجوان محمد شاہ زیب کو یہودیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں کینیڈا سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس حملوں کا 1 سال مکمل ہونے پر یہودیوں کو داعش کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا۔

ملزم شاہ زیب کی جانب سے 4 ستمبر کو کینیڈا سے امریکا آنے کیلئے 3 مختلف گاڑیاں استعمال کی گئیں، اسے کینیڈا کی سرحد سے 12 کلومیٹر اندر سے حراست میں لیا گیا ہے، جرم ثابت ہونے پر ملزم شاہ زیب کو 20 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب نئے امریکی صدر کے آنے سے پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر چکا ہو گا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کےمتعلق تفصیل نہیں بتا سکتا، ابھی یہ نہیں بتا سکتا کہ یہ کیسے ہو گا لیکن ایسا ہو گا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter