237
ممبئی، حال ہی میں ایک اپلوڈ ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
وائرل ویڈیو کے مطابق ایک کباڑیا اپنے بیٹے کو ایک سے زیادہ آئی فونز تحفے میں دے رہا ہے۔
حال ہی میں کباڑیے نے اپنے بیٹے کو امتحانات میں نمایاں کامیابی پر متعدد آئی فونز دیے، ان میں آئی فون 16 بھی شامل تھا۔
وائرل ویڈیو میں باپ کی جانب سے دیا گئے جذباتی تحفے نے کئی صارفین کے دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک معمولی سکریپ ڈیلر اپنے بیٹے کو مہنگے تحائف پیش کر رہا ہے۔
ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کباڑیا خوشی سے ایک آئی فون پکڑے ہوئے نظر آرہا ہے جب وہ گاہگوں کیساتھ اپنے
اپنے پیشے کے متعلقہ گفتگو کر رہا ہے۔
زبان ویسے واضح نہیں ہے لیکن لگتا یہ ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے لوگوں کیساتھ اپنے بیٹے کے پاس ہونے کی خوشی میں فخر اور خوشی بانٹ رہا ہے۔
View this post on Instagram