واشنگٹن، سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی شہادت پر امریکی صدر جوبائیڈن کا ردعمل منظر عام پر آ گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کو اسرائیل کا منصفانہ اقدام قرار دے دیاگیا ہے ۔
سربراہ حزب اللہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سربراہ حزب اللہ کے اختتام سے انصاف کا عمل پورا ہوا، حسن نصراللہ اور حزب اللہ سینکڑوں امریکیوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ دار تھے،حسن نصراللہ کی موت سے ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کو انصاف مل گیا ہے ۔
جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کویہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے روکنے کیلئے خطے میں امریکی فوج کی طاقت کو مزید مربوط کریں ۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم غزہ اور لبنان میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنا چاہتا ہے۔
دوسری جانب حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا اورخطے میں ایران کی پراکسیز کو روکنے پر زور دیاگیا ۔
