جمعہ, 25 اپریل , 2025

بھارتی فضائیہ کا ائیر شو: ہیٹ اسٹروک سے 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت، چنئی میں فضائیہ کے ائیرشو کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مرینا ساحل پر بھارتی ائیر فورس کے ائیر شو میں بد نظمی کا افسوناک واقعہ پیش آیا۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کو ساحل پر ائیرشو کو دیکھنے کے لیے 3 گھنٹے دھوپ میں کھڑے رہنا پڑا اور اختتام پر خارجی راستوں پر بھی افراتفری کے دوران لوگوں کی اموات ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہیٹ اسٹروک اور بدنظمی کی وجہ سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 100 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر شو کی جگہ پر تماشائیوں کیلئے پینے کے پانی کے مناسب انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔

افسوسناک حادثے کے بعد بھارتی ائیر فورس کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ انڈین ائیر فورس کی جانب سے ائیر شو میں 15 لاکھ لوگوں کی شرکت کا کہہ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم کیا گیا تھا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter