بسوں کے تصادم میں 37 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بسوں کے تصادم میں 37 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بولیویا،2 مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ 39 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ یونی اور کولچانی کے شہروں کے درمیان افسوناک واقعہ پیش آیا، جب ایک بس اپنی لائن سے ہٹ کر دوسری لائن میں چلی گئی، جس کے باعث تصادم ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی جارہی ہے اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب فرانس کی جانب سے امریکی اور یوکرینی صدر سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں صدور کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter