جمعہ, 25 اپریل , 2025

امریکہ کا بنگلہ دیش کیلئے بڑی امداد کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے بنگلہ دیشی معیشت کی مضبوطی کیلئے بڑی امداد کا اعلان کردیا ہے۔

ڈھاکہ، امریکہ کی جانب سے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب سیکریٹری امریکی وزارتِ خزانہ برینٹ نیمن کی قیادت میں 6 رکنی امریکی وفد نے ڈھاکہ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امریکہ نے بنگلہ دیش کی معاشی ترقی، ادارہ سازی کے لیے مزید 202 ملین ڈالرز امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وفد نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، بنگلہ دیش میں بہتر طرزِ حکمرانی اور معاشی مواقع کے فروغ کیلئے یہ گرانٹ فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یہ امداد 2021 میں طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے جس کے تحت یو ایس ایڈ نے 2021 سے 2026 تک 954 ملین امریکی ڈالر کا وعدہ کیا تھا جس میں سے 425 ملین امریکی ڈالر پہلے ہی فراہم کیے جاچکے ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter