135
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک بار پھر غزہ اور لبنان کے دارالحکومت بیروت پر بم برساتے ہوئے مزید درجنوں شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا گیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مسجد اور اسکول پر بمباری کی جس میں 24 افراد شہید اور 93 زخمی ہوئے ، 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالے اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 50 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی طیاروںکی جانب سے بیروت پر ایک اور بڑا حملہ کیاگیا ، بم برسانے سےمتعدد عمارتیں تبادہ ہوگئیں مگر شہادتوں کی تعدادابھی تک واضح نہیں ہو سکی۔
اسرائیل کی جانب سےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیاگیا ، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی بم برسائےجس کے نتیجے میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔
حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا ئے گئے،30 سے زیادہ راکٹوں کے حملے میں کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔
