156
اسرائیلی وزیراعظم ، فوج اور اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسیوں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوج نے اہم معلومات کی مجھ تک رسائی روکی، مجھے اندھیرے میں نہیں رکھا جانا چاہیے تھا، یہ پہلی دفعہ نہیںہوا کہ معلومات کی رسائی روکی گئی ہو۔
یاد رہے 2 دن پہلے اسرائیلی وزیراعظم کے قریبی ساتھی پر معلومات لیک کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی، جس پر نیتن یاہو کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ معلومات لیک مقدمے کے ملزم کے ساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا گیا ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے مشرقی علاقوں میں فضائی حملے کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو شہید کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان پر فضائی حملے کیے جا رہے ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لوگ شہید ہو رہے ہیں۔
