اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری ، 60 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 60 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے جس میں 24 گھنٹوں میں مزید 60 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ اسرائیلی بمباری کے دوران یرغمالی اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر لاپتہ ہوگیا۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے اسرائیلی فوج کےخلاف جوابی حملے بھی کیے گئے، گھات لگا کرکیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

فلسیطنی مزاحمتی تنظیم کی جانب سے اسرائیلی فوج کے ٹینک اور ملٹری بلڈوزرکو بھی تباہ کردیاگیا جب کہ شمالی غزہ میں اسرائیلی ڈرون تباہ ہوگیا۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے مسیحیوں کو ان کے مقدس مقام پر جانے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب غزہ جنگ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عوامی مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے،1 لاکھ 40 ہزار سے زائد اسرائیلی شہریوں اور فوجیوں نے غزہ جنگ ختم کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کی قرارداد پر دستخط کر دیے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter