اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایرانی ایجنٹوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کر کے بڑی غلطی کی ہے۔
تل ابیب،اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہوکا کہنا تھا کہ ایرانی ایجنٹوں نے مجھے اہلخانہ سمیت قتل کرنے کی کوشش کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔
اپنے گھر پر راکٹ حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسی کوششیں مجھے ملکی سلامتی کی جنگ جاری رکھنے سے نہیں روک سکتیں، جو بھی اسرائیل اور اس کے شہریوں کو نقصان پہنچائے گا،وہ نتائج کا خود ذمہ داری ہوگا۔
نیتن یاہوکی جانب سے ایران کو مخاطب کرتے ہوئےیہ کہا گیا کہ ہم آپ کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے رہیں گے اور غزہ سے اپنے یرغمالیوں کی واپسی یقینی بنائیں گے، ہم خطے میں امن و امان کی صورتحا ل قائم کرنے کے خواہ ہیں ۔
دوسری جانب بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے پورے ملک کی بجلی بند ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پاور پلانٹ فیل ہونے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
بجلی معطل ہونے کی وجہ سے اسکولز اور دفاتر میں چھٹی کردی گئی، حکام کے مطابق بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے اور مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔