اسرائیل کاحزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز بیروت پر بڑا حملہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت، اسرائیل نے حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز پر بڑا حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے طاقتور میزائلوں سے فضائی حملےکیے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایئرپورٹ روڈ پر مخصوص عمارت کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی طیاروں نے البرج عمارت پر 10 میزائل داغے۔

اسرائیلی فورسز کی جانب سے حزب اللہ کے سینٹرل کمانڈ کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا، ترجمان اسرائیلی فوج کےمطابق حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم کیا گیا تھا، بمباری کا اصل ٹارگٹ حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے۔
امریکا کی دی ہوئی جرات سے ہی اسرائیل نے غزہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے، فلسطین
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ محفوظ ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے کسی بھی وقت جنوبی لبنان پر زمینی حملہ کرسکتا ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے درجنوں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر ساز و سامان لبنانی سرحد پر پہنچا یا جاچکا ہے۔

اسرائیلی فوج نے چند دنوں میں جنوبی لبنان ، جو حزب اللہ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، حزب اللہ کے 500 سے زیادہ ٹھکانوں پر حملہ کیا ، حملوں کے نتیجے میں 700 سے زائد شہری جان کی بازی ہار گئے جن میں بڑی تعداد حزب اللہ کے ارکان کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter