سری لنکن کرکٹ بورڈ کاسنتھ جے سوریا کوہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

سری لنکا کرکٹ بورڈ نےسنتھ جے سوریا کوہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو1 سال کے لیے فل ٹائم ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سنتھ جے سوریا ان دنوں سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انکی سرپرستی میں سری لنکا کی کرکٹ بہت اچھی رہی ہے ۔

سنتھ جے سوریانے انڈیا کو ون ڈے سیریز میں ہرانے کے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ جیتا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کے قریب ہیں۔

غیر میڈیا کا کہنا ہے کہ اب سنتھ جے سوریا کو1سال کے لیےعبوری کوچ بنایا جا رہا ہے، سنتھ جے سوریا کی نئی مدت نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد سے شروع ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter