ویمنز ورلڈکپ 2025: بنگلادیش ایونٹ سے باہر، پاکستان کی سیمی فائنل رسائی "اگر مگر” سے مشروط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کے بعد بنگلادیش کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے تمام امکانات ختم ہوگئے۔

latest urdu news

اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں، جبکہ چوتھی اور آخری پوزیشن کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

پاکستان ٹیم آج جنوبی افریقہ کے خلاف میدان میں اترے گی، جب کہ آخری لیگ میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کو دونوں میچز میں فتح حاصل کرنا لازمی ہے۔

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ: بھارت کو مسلسل تیسری شکست، ٹیم سخت تنقید کی زد میں

تاہم پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات تبھی روشن ہوں گے اگر:

  • بھارت اپنے دونوں میچز ہار جائے، اور
  • انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے۔

ایسی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے، اور سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter