تیسرا ون ڈے: بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے سنچری اسکور کر کے سعید انور کا ریکارڈ برابر کیا اور میانداد سمیت کئی دیگر بلے بازوں کے ریکارڈز بھی برابر کیے۔

latest urdu news

آج راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بابر اعظم نے 52 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 34 رنز اسکور کیے اور ایک اور سنگ میل عبور کیا۔

اس کارکردگی کے ساتھ بابر اعظم نے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیا اور لیجنڈری بلے باز انضمام الحق سے یہ اعزاز چھین لیا۔

تیسرے ون ڈے میں 37 رنز بنانے کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے پاکستانی بلے باز بننے کا بھی منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter