ٹی20 ورلڈ کپ:قومی کھلاڑیوں کو فی کس 50 لاکھ روپے جرمانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں غیر تسلی بخش کارکردگی کے بعد پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی پر 50،50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر شدید تحفظات کے بعد کیا گیا۔

latest urdu news

ٹورنامنٹ میں گرین شرٹس ابتدا میں نیدرلینڈز کے خلاف مشکلات کا شکار رہے اور بمشکل فتح حاصل کی، بعد ازاں امریکا کو شکست دی۔ سری لنکن کنڈیشنز اور معیاری اسپن اٹیک کی موجودگی میں بھارت کے خلاف بہتر کھیل کی امید تھی، تاہم ٹیم ایک بار پھر توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔

نمیبیا کو ہرا کر پاکستان نے سپر 8 مرحلے میں جگہ تو بنا لی، مگر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا جبکہ انگلینڈ سے شکست نے سیمی فائنل کی راہ مزید دشوار بنا دی۔ اگرچہ انگلینڈ نے کیویز کو ہرا کر پاکستان کی امیدیں بحال کیں، لیکن سری لنکا کے خلاف کم مارجن سے کامیابی کے باعث رن ریٹ بہتر نہ ہو سکا اور یوں نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

نام نہاد آل راؤنڈرز نے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کے فوراً بعد کھلاڑیوں کو ممکنہ تادیبی کارروائی سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔ بورڈ حکام نے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی پر انعام دیا جاتا ہے تو ناقص کھیل پر جوابدہی بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی سالانہ آمدن کروڑوں روپے میں ہے۔ اے کیٹیگری کے کھلاڑی کو ماہانہ تقریباً 45 لاکھ روپے معاوضہ اور آئی سی سی ریونیو میں حصہ ملتا ہے، جبکہ بی کیٹیگری کے پلیئرز کو بھی بھاری مالی پیکج دیا جاتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter