ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: گروپس، پاک بھارت مقابلے کی تاریخ اور وینیو سامنے آگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے گروپس اور پاک بھارت ٹاکرے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک شیڈول ہے، جبکہ مکمل شیڈول کا باضابطہ اعلان 25 نومبر کو کیا جائے گا۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنامنٹ میں شامل 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں پانچ ٹیمیں ہوں گی۔ ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔ پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، اور دونوں روایتی حریفوں کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے گروپ میں نیدرلینڈز، نمیبیا اور امریکا کی ٹیمیں بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔ مشترکہ میزبان سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے، آئر لینڈ اور عمان کی ٹیمیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ ایک گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، نیپال اور اٹلی جبکہ ایک اور گروپ میں جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای اور کینیڈا شامل ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بھارت میں میچز ممبئی، کولکتہ، چنئی، دہلی اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گا۔

فائنل کیلئے بھارتی شہر احمد آباد کو منتخب کیا گیا ہے، تاہم اگر پاکستان فائنل میں پہنچتا ہے تو فیصلہ کن معرکہ کولمبو منتقل کر دیا جائے گا۔ سیمی فائنلز ممبئی اور کولکتہ میں ہوں گے، لیکن اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے تو اس کا سیمی فائنل بھی سری لنکا میں ہی کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter