شبمن گل کی انجری سنگین، اس سال کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کی انجری نے ٹیم انڈیا کے لیے سخت مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شبمن گل سال 2025 کے باقی میچز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔ وہ گردن کی انجری کے باعث پہلے ہی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔

latest urdu news

کولکتہ ٹیسٹ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے شبمن گل ریٹائر ہرٹ ہوئے تھے اور دوسری اننگز میں میدان میں واپس نہ آ سکے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس کے معاملے میں کسی قسم کی جلد بازی سے کام نہیں لے گی۔ اسی وجہ سے گوہاٹی ٹیسٹ میں قیادت رشبھ پنت کر رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گل کی انجری ابتدا میں سمجھی گئی توقعات سے زیادہ سنگین ہے۔ وہ نہ صرف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں بلکہ پورے سال کسی بھی فارمیٹ میں ان کی واپسی کے امکانات بھی بہت کم ہیں۔

ذرائع کے مطابق شبمن گل کو اعصاب کی چوٹ ہے جس کے لیے انہیں انجیکشن لگائے جا رہے ہیں، جبکہ چند روز میں ری ہیبیلیٹیشن کا مرحلہ شروع ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط سے ان کی ریکوری پر کام کر رہی ہے تاکہ قبل از وقت واپسی سے ان کی انجری مزید نہ بڑھے۔

امکان ہے کہ شبمن گل 2026 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے میدان میں واپسی کریں گے۔ بھارت جنوری میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا، جو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ شبمن گل اس وقت ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں کے کپتان جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے نائب کپتان ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter