بدھ, 11 جون , 2025

5 پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ ڈرافٹ میں شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے آئندہ سیزن کے ڈرافٹ کے لیے 5 پاکستانی کرکٹرز نے رجسٹریشن کروا لی ہے۔ ان میں شاہین آفریدی محمد رضوان حارث رؤف اور شاداب خان شامل ہیں۔

ڈبلیو بی بی ایل 11 یعنی ویمنز بگ بیش لیگ کے لیے پاکستانی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

latest urdu news

ان پاکستانی کھلاڑیوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیمر جوزف نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی انگلینڈ کے سیم کرن اور ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی ڈرافٹ لسٹ کا حصہ ہیں۔

ڈبلیو بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ لارین بیل ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن جیسی نمایاں کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

مجموعی طور پر ڈرافٹ کے لیے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جب کہ بگ بیش لیگ 15 اور ویمن بگ بیش لیگ 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگی۔

منیجر بی بی ایل الیسٹر ڈوبسن کا کہنا ہے کہ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی محمد رضوان ہیتھر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پرکشش لیگز ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter