شاہین آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں اسلام آباد میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس تقریب میں مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ کھلاڑیوں نے مقامی ہوٹل کی چھت سے اسلام آباد کی خوبصورت شام کا منظر دیکھا اور مختلف اقسام کے لذیذ پاکستانی کھانے سے لطف اندوز ہوئے۔

latest urdu news

زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستانی مہمان نوازی کی بھرپور تعریف کی اور اس موقع پر دوستانہ ماحول قائم رہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter