سحرش علی نے یو ایس ورجینیا گولڈ سرکٹ کا ٹائٹل جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی ابھرتی ہوئی سکواش کھلاڑی سحرش علی نے امریکہ کے ورجینیا میں منعقدہ یو ایس گولڈ سرکٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ فائنل میں انہوں نے اپنی بہن اور پاکستان کی معروف کھلاڑی ماہ نور علی کو سخت مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی۔

latest urdu news

ورجینیا میں کھیلے جانے والے اس سنسنی خیز مقابلے میں سحرش علی نے 12-10، 11-13، 11-8، 8-11 اور 8-11 کے اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔ یہ سحرش علی کا مسلسل تیسرا اور مجموعی طور پر اٹھارہواں بین الاقوامی گولڈ میڈل ہے، جو ان کی مہارت، عزم اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سحرش علی کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ نوجوان لڑکیوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے کہ محنت اور لگن سے ہر میدان میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ سحرش اور ماہ نور علی دونوں ہی پاکستانی سکواش کی نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کھیل کو عالمی سطح پر دوبارہ بلند کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

پاکستانی سکواش کے حوالے سے ان کی پے در پے کامیابیاں ملک میں اس کھیل کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter