پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں Saim Ayub نے ٹیم کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی اس وقت نتائج کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کا ماحول نہایت مثبت ہے، جو آگے چل کر بہتر نتائج میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ٹیم کو ابتدائی میچز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہے اور کھلاڑی اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں بہتری لانے پر کام جاری ہے۔
ٹیم کی حالیہ شکستوں کے حوالے سے صائم ایوب نے کہا کہ کرکٹ میں جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، اور بعض اوقات معمولی غلطیاں بھی بڑے نتائج پر اثر انداز ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم آئندہ میچز میں اپنی کمزوریوں کو کم کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
انہوں نے ٹورنامنٹ کی غیر یقینی صورتحال کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ہر ٹیم کو اتار چڑھاؤ کا سامنا ہوتا ہے، اور ماضی میں بھی کئی ٹیمیں مشکل حالات کے باوجود کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی چھ میچز باقی ہیں اور ٹیم کے پاس کم بیک کرنے کا بھرپور موقع موجود ہے۔
صائم ایوب نے آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی
اپنی فارم کے بارے میں بات کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ وہ “فارم” کے روایتی تصور پر زیادہ یقین نہیں رکھتے، بلکہ اپنی بیٹنگ پر فوکس کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر وہ ناکام بھی ہوتے ہیں تو اپنی منصوبہ بندی کے مطابق کھیلتے ہوئے، جو ایک مثبت بات ہے۔
